(کتاب ایمان)صحیح البخاری (45)
ایک یہودی نے ان سے کہا کہ اے امیرالمؤمنین ! تمہاری کتاب ( قرآن ) میں ایک آیت ہے جسے تم پڑھتے ہو ۔ اگر وہ ہم یہودیوں پر نازل ہوتی تو ہم اس ( کے نزول کے ) دن کو یوم عید بنا لیتے ۔ آپ نے پوچھا وہ کون سی آیت ہے ؟ اس نے جواب دیا ( سورۃ مائدہ کی یہ آیت کہ ) ” آج میں نے تمہارے دین کو مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لیے دین اسلام پسند کیا ۔“
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم اس دن اور اس مقام کو ( خوب ) جانتے ہیں جب یہ آیت رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوئی ( اس وقت ) آپ ﷺ عرفات میں جمعہ کے دن کھڑے ہوئے تھے ۔
Sahih Al-Bukhari #45
THE BOOK OF BELIEF (FAITH)
Chapter No 2 from Belief faith of Sahih Bukhari-Hadees No 45. Read the authentic Hadees by Imam Bukhari with complete translation in English and Urdu. All references to the Hadees are given. This chapter Belief (faith). has total 51 Hadees, and the whole book has 7558 Ahadees.
0 Comments
Thank You, Informative